counter easy hit

ملکی استحکام کیخلاف کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جاناچا ہئے ،قاری فارو ق احمد فاروقی

 Qari Farooq Ahmed

Qari Farooq Ahmed

پیرس(نمائندہ خصوصی)امریکہ نے اپنے اتحادی پاکستان کو ہمیشہ تنہا کرنے کی پا لیسی اختیار کی ،ضرورت اس امر کی ہے کہ آزاد خارجہ پالیسی بنائی جائے۔ملک و ملت کے استحکام اور خوشحالی پر کوئی سمجھو تہ نہیں کیا جانا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار چیف آرگنائزر پیپلز پارٹی فرانس ری فارو ق احمد فاروقی نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اپنے ایجنڈ ے کی تکمیل کے بعد ہر بار پاکستان کا ہاتھ مروڑا۔سیٹو ،سینٹو ،نیٹو ،اتحادوں میں بھی اپنے مقاصد کیلئے پاکستان کو استعمال کیا گیا جبکہ افغان جنگ میں دی گئی جانی و مالی قربانیوں کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ امریکہ کے یکطرفہ فیصلے قومی قیادت کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہیں۔