پیرس(ایس ایم حسنین)پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینیئر راہنماقاری فاروق احمد کاکہنا ہے کہ شریفوں کی آمریت بے نقاب ہوگئی ہے،آج ثابت ہوگیا پنجاب حکومت مارشل لاء سے بھی بد تر ہے۔بلاول بھٹو زرداری غریب کسانوں کو اب تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پنجاب کے محروم کسانوں کا ہاتھ پکڑ چکے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب کسان اپنا حق حاصل کر کے رہیں گے۔