پیرس(ایس ایم حسنین) سینیئرراہنما پاکستان پیپلز پارٹی فرانس قاری فاروق احمد نے آج ملک میں پھیلتی انتشار کی سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری واحد قومی راہنما ہیں جنہوں نے صرف عوامی فلاح کا ایجنڈا اپنایا ہوا ہے اور احتجاجی سیاست کی بیخکنی کی ہے
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ پاکستان کو بچائے، ن لیگ اور پی ٹی آئی فضول ترین بحث میں الجھے بیٹھےحکومتی وزیرخود لٹیرے اور کرپشن میں لتھڑے ہوئے ہیں اس لئے دارالحکومت کو صرف پی ٹی آئی سے نہیں ن لیگ سے بھی بد ترین خطرہ ہے۔