پیرس (عمیر بیگ)وزیراعظم مستعفی ہوں اور ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کی بجائے آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے خود کو پارلیمنٹ کے سامنے احتساب کیلئے پیش کرنا ہو گا،کیونکہ ملکی آئین و قانون کے تحت وزیراعظم پارلیمنٹ اور عوام کو جوابدہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف آرگنائزر پی پی پی فرانس قاری فاروق احمد فاروقی نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا ، انہوں نے کہا کہ عوام دیکھ لے کہ پیپلز پارٹی کا غریب عوام کی مالی امداد کا حقیقی اور تاریخی پروگرام ‘‘بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام’’ موجودہ حکمرانوں کی کرپشن کا شکار ہونے کے باوجود آج بھی جاری و ساری ہے۔ جس سے آج بھی ملک کے غریب، پسے ہوئے متوسط لاکھوں خاندان مستفید ہو رہے ہیں۔