counter easy hit

پاناما لیکس سے ایوانوں میں بیٹھنے والے پریشان ہیں، قاری فاروق احمد فاروقی

Qari Farooq Ahmed

Qari Farooq Ahmed

پیرس(عمیر بیگ)پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوششیں بے سود ثا بت ہو ئیں ، پیپلز پارٹی نظریاتی جماعت ہے اسی لئے پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کو ہمیشہ ساتھ لیکر چلے گی کیونکہ دیگر جماعتیں آمریت کی پیداوار ہیں ان خیالات کا اظہار قاری فاروق احمد فاروقی پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ہمیشہ دیوار سے لگانے کی کوششیں کی گئیں لیکن تمام کوششیں بے سود ثا بت ہو ئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کی وجہ سے ایوانوں میں بیٹھنے والے پریشان ہیں۔