پیرس(عمیر بیگ)پانامہ لیکس میں نام آجانے کے بعد وزیراعظم اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں، پوری پاکستانی قوم کی ایک ہی آواز ہے کہ وزیراعظم استعفیٰ دیں۔جعلی عوامی جلسے اور غصے بھری تقریریں وزیراعظم کو بچا نہیں سکتیں،اب وزیراعظم کو جانا ہی ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار پی پی پی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا نرالا ملک ہے جس کا وزیراعظم بین الاقوامی کرپشن کے حوالے سے نامزد ہے اور وہ اقتدار میں رہنے پر بضد ہے