پیرس(یس اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سابق چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی کے زیر اہتمام پی پی فرانس کے نومنتخب صدر چوہدری محمد رزاق ڈھل کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی فرانس کے نائب صدر سید کفات نقوی، سیاسی وسماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر صدر چوہدری محمد رزاق ڈھل نے گورسی برادران قاری فاروق احمد فاروقی اور ساجد گورسی نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تقریب کے اختتام پر محترمہ روحی بانو اور قاری فاروق احمد فاروقی نے چوہدری محمد رزاق ڈھل کو پھولوں کا گلدسہ پیش کیا۔
چوہدری محمد رزاق ڈھل نے قاری فاروق احمد فاروقی اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کیلئے اثاثہ قرار دیا۔