لالہ موسیٰ، رنیاں چیچیاں میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی رونقیں، فرانس سے قاری فاروق احمد صاحب کی اپنے دیرینہ دوستوں اورکے ہمراہ میلاد مصطفیٰ ﷺ کے جلوس کی قیادت
لالہ موسیٰ(یس اردو سپیشل)پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر اور مینجنگ ایڈیٹر یس اردو نیوز قاری فاروق احمد فاروقی کے آبائی گائوں رنیاں چیچیاں میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کی رونق سے پورا گائوں روشی و نور سے مہکنے لگا۔ پورے گائوں کو برقی قمقموں ، جھنڈیوں اور پرچموں سے سجایا گیا ۔ عیدمیلاد النبی ﷺ کی تیاریاں یکم ربیع الاول سے ہی شروع کر دی گئی تھیں ۔ جبکہ پورے گائوں کی گلیوں اور چتھوں پر عید میلاد النبی ﷺ کا رنگ نمایاں رہا۔
ربیع الاول کی 12 کو نماز فجر کےبعد خصوصی دعا کی گئی اور عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کا آغازعلی الصبح ہوا جو کہ مختلف راستوں سے ہوتا ہواقاری محمد آصف گورسی کے گھر جا کر ختم ہوا۔جہاں اجمتاعی دعا ہوئی اور جلوس کا اختتام ہوا۔ جلوس کے دوران عاشقان مصطفیٰ ﷺ نذرانہ عقیدت پیش کرتے رہے ۔ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے دوران نماز مغرب گائوں کی مرکزی جامع مسجد میں ہوا اور جلوس کا اختتام عشا کے وقت محمد آصف گورسی کے گھر ہوا۔