پیرس، معروف سیاسی وسماجی راہنمائوں محمد افراسیاب، قاری فاروق احمد فاروقی، چوہدری شمشاد احمد آف بھائو گھسیٹ پور ، محمد علی بھٹی کی ملاقات، 8 ستمبر یکجہتی کشمیرریلی، پاکستان فیسٹول 2019 کے سلسلے میں تبادلہ خیال
پیرس، مقامی ریسٹورنٹ میں پیرس کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات محمد افراسیاب، ممبر پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کونسل قاری فاروق احمد فاروقی، مرکزی راہنما مسلم لیگ ن فرانس چوہدری شمشاد احمد آف بھائو گھسیٹ پور اور مرکزی راہنما مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس محمد علی بھٹی کی اہم ملاقات ہوئی۔ جس میں 8ستمبر بروز اتوار کمشیری مسلمانوں کے حق میں منعقدہ ریلی کے بارے می خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ 8ستمبر کو پیرس میں کشمیری وپاکستانی کمیونٹی اورانٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کے زیر اہتمام مقبوضۃ کشمیر میں جاری مظلوم کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف بھرہور ریلی نکالی جائیگی۔ جو کہ گار دی ایسٹ سے پلس ری پبلک تک نکالی جائیگی۔ اس ریلی میں پاکستانی اورکشمیری کمیونٹی بھرپور شرکت کریگی۔
اس کے علاوہ پاکستان فیسٹول 2019 کے سلسلے میں اہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیا اور مسئلہ کشمیر پر اظہار خیال کرتے ہوئے تینوں راہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس سلسلے میں اوورسیز کمیونٹی کے بڑے مظاہروں کے بعد اچانک خاموشی بے معنی ہے اس لئے مسئلہ کشمیر پر کمیونٹی کے مزید متحرک کردار پر زور دیا گیا۔ تینوں راہنمائوں کی خصوصی ملاقات ایک مقامی ریسٹورنٹ میں ہوئی جہاں سب نے مل کر کھانا کھایا اور سیاسی وسماجی معاملات پر گفتگو کی۔