پیرس (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے ملالہ یوسفزئی کو دختر پاکستان کا لقب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی عظیم مملکت کی عظیم بیٹی ہے جس کی بہادری پر سب کو فخر ہونا چاہیے۔ ان سے نفرت کرنے والوں کو ہم کہنا چاہیں گے کہ ہمیں بہادر بیٹیوں پر فخر کرنا چاہیے کیونہ غیرت مند باپ بھائی ہمیشہ اپنی بیٹیوں ، بہنوں کو بہادر دیکھنا چاہتے ہیں نہ کہ مجبور و بے کس، ہمیشہ بے غیرت اور کم ظرف لوگ عورتوں کو مجبور اور بے کس بنانا چاہیتے ہیں ۔