پیرس(یس اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جمہوری تحریکیں کامیاب ہوتی ہیں اور وہی عوام کی اصل ترجمان ہوتی ہیں۔ منظور پشتین کو یا تو جمہوری راستہ اختیار کرنا چاہیے یا پھر اپنے لوگوں کو جمہوریت کی رغبت دلانی چاہیے۔ کیونکہ یہ مہذب قوموں کا راستہ ہے اور قوموں کی نجات کا ضامن ہے ۔
حال ہی میں عام آدمی پارٹی نے بھارت میں بہت مقبولیت بھی حاصل کی اور روائتی سیاست کی حوصلہ شکنی بھی کی ہے اس لئے ان پریشور گروپوں کو روکنے کیلئے جمہوریت ہی بہترین راستہ ہے۔