ناروے کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت محترم جہانگیر نواز کے سسر چوہدری خضررضائے الہی سے انتقال کرگئے، رسم قل پر قاری فاروق احمد فاروقی اور ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت
لالہ موسیٰ( یس اردو نیوز) محترم جہانگیر نواز آف ناروے کے سسر جناب چوہدری خضر کی رسم قل خوانی اور فاتحہ خوانی چوہدری خضر حیات مرحوم خواصپور(لالہ موسی )کے گھر لالہ موسیٰ میں ہوئی جس میں شہر کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پرمولانا محمد یوسف سیالوی نے خصوصی شرکت کی۔ استاذالقراء چیف آرگنائزر پی پی فرانس قاری فاروق احمد فاروقی صاحب اور ممتاز سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ افضال احمد طاہر ملک شفیق امجد صاحب پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ سٹی، ڈاکٹر اظہر محمود ، چوہدری خضر حیات کے داماد چوہدری جہانگیر نواز صاحب ناروے سے اظہار تعزیت کیلئے تشریف لائے۔
چوہدری خضرحیات مرحوم رضائے الہی سے انتقال کرگئےتھے ۔ لالہ موسیٰ میں خواص پور میں ان کا رسم قل ادا کی گئی جس میں لالہ موسیٰ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ ان کے عزیز و اقارب کی بھی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی رسم قل کے موقع پر گور کے موضوع پر مولانا محمد یوسف سیالوی نے تفصیل سے روشنی ڈالی اور آخرت کے گھر کی تیاری کرنے اور خرافات سے منہ موڑنے کا درس دیا۔ ا ن کا کہنا تھا کہ ملک میں لوٹ گھسوٹ اور قبضہ گروپوں اور چور بازاری عام ہے۔ لوٹ گھسوٹ اور لوگوں کی املاک پر قبضۃ کرنے سے نیکیاں ضائع ہوجاتی ہیں۔ آج جو لوگ دولت جمع کرتے ہیں اور قبضہ کرلیتے ہیں کچھ بھی ان کے ساتھ نہیں جاپاتا۔ جس میں کہ خسارہ ہی خسارہ ہے ۔
چوہدری جہانگیر نوازآف ناروے مرحوم کے داماد ہیں ان سے مینجنگ ایڈیٹر یس اردو نیوز قاری فاروق احمد فاروقی نے اظہار افسوس کیا اور ان کی دلجوئی کی۔
پیپلز پارٹی فرانس کے سابق چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد رسم قل کے موقع پر چوہدری جہانگیر نواز آف ناروے اور حافظ محمد اقبال سیالوی کے ساتھ گروپ فوٹو