counter easy hit

پاکستان میں مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ہر سیاسی جماعت پر لازم ہے، قاری فاروق احمد

پیرس(یس اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے سابق چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے مزدور ڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مزدوروں کیلئے دعا گو ہیں کہ اللہ پاک ہمارے ملک میں مزدور کش پالیسیاں بنانے والوں کو ہدائت دے ۔ اس کے باوجود ان کا حوصلہ اور استقامت ہے کہ ہمارے ملک میں لیبر ناساعد حالات کا مقابلہ کر کے موجودہ پوزیشن پر لے آئی ہے۔

ہر سیاسی جماعت پر مزدوروں کے حقوق کا تحفظ لازم ہے کیونکہ مزدور ہی ہیں جنہوں نے پارلیمان تعمیر کی ، سپریم کورٹ،، جی ایچ کیو اور اعلیٰ پلازے اپنے خون پسینے بہا کر تعمیر کیے ہیں اس لئے ہمارے ملک کی سیاسی جماعتوں کا مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے ایک ایجنڈا پر متفق ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔