شہید بھٹو اپنی ہستی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے پاکستان کو عظیم طاقتور ملک بنانے نکلے اور اپنے مقصد میں سرخرو ہوئے، قاری فاروق احمد فاروقی
پیرس (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی یورپ کے سابق چیف آرگنائزر اور مرکزی راہنما پیپلز پارٹی فرانس قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا ہے کہ شہید بھٹو اپنی ہستی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے پاکستان کو عظیم طاقتور ملک بنانے نکلے اور اپنے مقصد میں سرخرو ہوئے،
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے اپنے شہید قائد کی جس طرح برسی مناتے ہیں اس سے لگتا ہے شہید بھٹو اب بھی ایک ایک فرد کے درمیان ہیں اور پوری قوت کیساتھ پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے میں ہماری ہمت بندھا رہے ہیں۔
انہوں نے شہید بھٹو کے عدالتی قتل کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 4اپریل 1979 وہ سیاہ ترین دن ہے جس روز محسن ، بانی پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذولفقار علی بھٹو کو ایک عامر ضیاء الحق نے قتل کے جھوٹے مقدمے میں سزا ئے موت دلوائی۔ ایک عدالتی قتل بھی تھا پوری دنیا کی سیاست کی تاریخ میں ایسی کوئی نظیر نہیں ملتی ہر سال لاکھوں بھٹو کے ماننے والے بھٹو کے پیروکار یہ عہد کرتے ہیں بھٹو کے مشن کو غریبوں کے حقوق کے لئے کام کریں گے بھٹو کے دیے ہوئے اصولوں پر کاربند رہیں گے جن میں بھٹو صاحب کے دیے ہوئے 5اصولوں پر کام کریں گے
1اسلام ہمارا دین ہے
2جہموریت ہماری سیاست ہے
3سوشلزم ہماری معیشت ہے 4طاقت کا سر چشمہ عوام ہے
5شہادت ہماری منزیل ہے
آج بھی بھٹو کے ماننے والے بھٹو شہید سے محبت کرنے والے ان اصولوں پے قائم ہیں
حق اور غریب عوام کی خاطر عرفان
ہمارے لیڈر سولی پے چھڑ جاتے ہیں
جینا ہمارا بھٹو ہے اور بھٹو ازم میں ہی ہم نے مارنا ہے
غریبوں کے حق کے لئے شہادت ہماری منزل ہے
گڑھی خدا بخش ہی ہمارہ سیاسی ممبر و محراب ہے جو محبت و وفا کی خوشبو ہمارے شہیدوں سے آرہی ہے ہم جیالے اپنا لہو گرمانے کے لئے ہی جئے بھٹو کی صدائیں بلند کرتے ہیں کوئی طاقت بھٹو کا نام ختم نہیں کر سکتی بھٹو ایک نظریہ ہے ایک فکر ہے ایک طویل جدوجہد کا نام ہے جو کام پاکستان کی مضبوطی اور غریبوں کے حقوق کے لئے شہید ذولفقار علی بھٹو نے کیے دنیا میں اس کی کوئی سیاسی نظیر نہیں ملتی ذولفقار علی بھٹو ایشیا سمیت عرب اور دنیا کے ایک عظیم لیڈر تھے
بھٹو کا نام عرفان ہمشہ زندہ رہے گا
رہتی دنیا تک بھٹو کا نام تابندہ رہے گا
جئے قائدعوام شہید ذوالفقار علی بھٹو