پیرس(یس اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سابق چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد نے کوئٹہ دھماکے کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خودکش حملہ ہمارے دلوں کو پھر چھلنی کرگیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی فرانس اپنے ہم وطنوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ کوئٹہ دھماکے میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیائ پر ہر پاکستانی کا دل چھلنی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی پیرس دکھ کی اس گھڑی میں بلوچستان کے عوام کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
اندرونی حالات پر حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہییں۔ سابق صوبائی وزیر داخلہ کے تحفظات دور کئے جانے چاہییں تھے نہ کہ حکمران جماعت نے سکھا شاہی کا اصول اپنایا ہوا ہے جس سےآج غریب اور بے گناہ شہری متاثر ہورہے ہیں۔ میر سرفراز بگٹی کا الحمد للہ ‘‘ کا ٹویٹ بہت سے سوال کھڑے کرگیا ہے۔ تین دفعہ باری لینے والوں کو قومی غیرت و حمیت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے لائحہ عمل پر نظر ثانی کرنے کی اشد ضرورت ہے۔