چوہدری ندیم اصغر کائرہ کو چیئرمین بننے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں
پیرس(ایس ایم حسنین)پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی کو چوہدری ندیم اصغر کائرہ کو بطور چیئر مین منتخب ہونے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ندیم اصغر شاندار خدمات سرانجام دیں گے اور انکی قیادت میں شہر لالہ موسی ٰ ترقی کریگا۔انہوں نے کہا کہ چوہدری ندیم اصغر کائرہ تعلیم یافتہ اور پڑھی لکھی قیادت ہے اور علاقے کے لوگوں نے ان کا انتخاب کرکے ثبوت دیا ہے کہ وہ بے لوث قیادت کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں چوہدری ندیم اصغر کے ساتھ ہیں اور وہ پیپلز پارٹی کے انتھک کارکن ہیں اور لوگوں کی خدمت کرنا انکے خمیر میں شامل ہے۔