نام نہاد شریفوں نے اپنے ساتھ پورے ملک کی عزت دائو پر لگا دی ہے، جب سے پانامہ کیس شروع ہوا کسی ملک نے ان کے ساتھ رابطہ نہیں کیا، قاری فاروق احمد فاروقی
پیرس(ایس ایم حسنین)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیف آرگنائزر برائے یورپ قاری فاروق احمد فاروقی نے حکومتی رویے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد شریف خاندان کے پاس دولت اور کرسی اور عزت میں سے ایک آپشن تھا ان لوگوں نے انتہائی بددیانت طبیعت ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی اور ملک و قوم کی عزت دائو پر لگا دی اور دولت و کرسی بچانے میں پوری ریاستی مشینری کو لگا دیا۔
یہ ہماری قوم کی بد قسمتی ہے کہ دنیا اپنے پانامہ کیسز کے شکار لیڈروں کو سزا دے چکی ہے اور ہمارے ملک میں ابھی تک عدالتیں سوچ رہی ہیں کہ مدعیان کو سمجھا بجھا کر کیس ختم کر دیا جائے۔