counter easy hit

ممبرپیپلز پارٹی پنجاب کونسل قاری فاروق احمد فاروقی کا انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کے راہنمائوں اور دوستوں  کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام، 8ستمبر کے کشمیر آزادی مارچ کی بھرپورحمایت اوردوستوں کے ہمراہ شرکت کااعلان

ممبرپیپلز پارٹی پنجاب کونسل قاری فاروق احمد فاروقی کا انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کے راہنمائوں اور دوستوں  کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام، 8ستمبر کے کشمیر آزادی مارچ کی بھرپورحمایت اوردوستوں کے ہمراہ شرکت کااعلان

پیرس؍اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ایگزیکٹو ممبر قاری فاروق احمد فاروقی نے انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم  کے راہنمائوں اورپاکستانی اورکشمیری کمیوٹی اوردوستوں کے اعزاز میں عشائیے کا ہتمام کیا۔

اس موقع پر پاکستانی اورکشمیری کمیونٹی کے ممتاز راہنمائوں کے علاوہ انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کے مرکزی راہنمائوں نے شرکت کی۔ جن میں مرزا مشتاق، زاہد ہاشمی، ، مرزا ساجد عمران رشید چوہدری، راجہ ماجد، خواجہ سلطان محمود، راجہ اشفاق، محمد آصف گورسی، رانا محمد یاسین، راجہ طاہر، ممحمد افراسیاب، اورچوہدری شممشاد احمد آف بھائو گھسیٹ پور ننے خصوصی شرکت کی۔

قاری فاروق احمد فاروقی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری نصف ماہ سے زائد کرفیو کے پیش نظر انٹریشل پیس فورم کے آزادی مارچ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تمام دوستوں کے ہمراہ اس میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے حق میں دعا کا اہتمام بھی کیا گیا۔

شرکا نے پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ایگزیکٹو ممبر قاری فاروق احمد فاروقی کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا اور ان کے ہمراہ 8ستمبر کوہونے والے انٹرنیشل کشمیر پیس فورم کے   آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کے راہنما بھی موجود تھے انھوں نے قاری فاروق احمد فاروقی اور ان کے دوستوں کی طرف سے حمایت پر شکریہ ادا کیا اور ان کی کوششوں کو سراہا۔

qari farooq ahmed farooqi, arranged, a, grand, dinner, in, favor, of, International, Kashmir, Peace, forum, representatives, and, friends, in, view, of, 8th, September, rally, in, Paris,

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website