پیرس (یس اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سابق چیف آرگنائزر برائے یورپ قاری فاروق احمد فاروقی نے اپنے ہر دلعزیز دوست اور سیاسی وسماجی شخصیت ذیشان گجر مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر تعزیتی پیغام میں کہنا تھا کہ مرحوم بے پناہ خوبیوں کے مالک تھے اور ان کی دوستی پر بلاشبہ فخر کیا جاسکتا ہے۔ ان کی پہلی برسی کے موقع پر ہم دعا گو ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اس کے لواحقین کو صبر جمیل کی دولت ملے ۔ اللہ پاک اس کی قبر کو روشن کریں ۔