counter easy hit

معاشی ابتری کے بعد بلوچستان میں بدامنی کا آغاز حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، قاری فاروق احمد فاروقی

معاشی ابتری کے بعد بلوچستان میں بدامنی کا آغاز حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، قاری فاروق احمد فاروقی

پیرس (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزی راہنما قاری فاروق احمد فاروقی نے کوئٹہ میں اتنے بڑے سانحے کے بعد وزیراعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی ابتری کے بعد بدامنی اوربلوچستان میں اتنا بڑا سانحہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے مسائل میں الجھی ہوئی ہے جبکہ ملک ایک دفعہ بھر معاشی بحران کے بعد بدامنی کے جنجال میں دھنستا جارہا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ ہوش کے ناخن لے۔

انہوں نے کہا ہے کہ  کوئٹہ میں اتنے بڑے سانحے کے باوجود وزیر اعظم عمران خان کا وہاں نہ جانا افسوسناک ہے ، نااہلوں کے ٹولے سے ملک سنبھالا نہیں جا رہا ہے نہ ہی معیشت ٹھیک ہو رہی ہے، کٹھ پتلی حکمرانوں نے کہا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دیں گے لیکن آج بے روز گاری پہلے سے مزید بڑھ گئی اور نوجوان بے روزگاری کا رونا رو رہے ہیں۔

انہوں نے کوئٹہ سانحہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اتنا بڑا سانحہ ہوا اور ملکی حالات جو حکومت کو انتہائی بہتر حالت میں ملے وہ ابتری کی طرف جارہے ہیں ۔ اس کیلئے حکومت کو اپنے انجام سے بھی ڈرنا چاہیے اور اگر ان سے ڈلیور نہیں ہورہا تو اپنی ناکامی تسلیم کرے اور انتخابا ت کروائے۔

Qari Farooq Ahmed Farooqi, condemned, quetta, blast, and, Govt, unable, to, deliver

 

 

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website