counter easy hit

سابق صدر آصف علی زرداری کا انٹرویو روک کر میڈیا پرقدغن لگانا عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، قاری فاروق احمد فاروقی

سابق صدر آصف علی زرداری کا انٹرویو روک کر میڈیا پرقدغن لگانا عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، قاری فاروق احمد فاروقی

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) مرکزی راہنما پیپلز پارٹی فرانس  قاری فاروق احمد فاروقی  نے سابق صدر آصف علی زرداری کے انٹرویو کو آن ائر ہونے سے روکنے کو مذموم سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ اس اقدام کے بعد ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان میں جمہوری آمریت تمام اخلاقی ، صحافتی اورجمہوری قوانین اور روایات کو روند رہی ہے   ۔

ان کا کہنا تھا کہ آخر حکومت جمہوری لیڈروں کی زبان بندی کر کے اور میڈیا کو ان کا موقف دینے سے روک کر کون سے پس پردہ مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ اگر حکومت جمہوری لیڈروں کو فیئر ٹرائل کا بھی حق نہیں دے سکتی تو اس کی اپنی اخلاقی حیثیت پر بہت بڑا سوالیہ نشان لگ سکتا ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ حکومت اپنی اخلاقی حیثیت کھو چکی ہے ایک سال ہونے کو ہے اور ابھی تک حکومت کسی بھی قسم کا ریلیف دینے میں یکسر ناکام نظر آتی ہے کہاں تک کہ حکومت کی طرف سے سابقہ جو تقاریر کی گئیں وہی اس کے نام پر سب سے بڑی چارج شیٹ ثابت ہورہی ہیں اگر حکومت یہ چاہتی ہے کہ اس کو اسی کی باتیں یاد نہ دلائی جائیں تو یہ شقی القلبی کی بد ترین مثال ہے۔

QARI FAROOQ AHMED FAROOQI, CONDEMNED, THE, STOPPAGE, OF, EX-PRESIDENT, PAKISTAN, ASIF ZARDARI'S, INTERVIEW

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website