counter easy hit

پاکستان میں جس کے پاس طاقت ہے وہ دوسرے طاقتور کو سہارا دے رہا ہے، سرعام قتل عام کرنے والوں کوکہیں پناہ نہیں ملنی چاہیے ، قاری فاروق احمد فاروقی

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سابق چیف آرگنائزر برائے یورپ قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جس کے پاس طاقت ہے وہ دوسرے طاقتور کو سہارا دے رہا ہے، سرعام قتل عام کرنے والوں کو آج عدالت نے باعزت بری کر کے کیا پیغام دیا ہے۔ کیا پولیس جب چاہیے وہ مظلوم لوگوں کے منہ اورسر پر گولی مارسکتی ہے۔ انصاف میں تاخیر سے مراد انصاف سے محروم کرنا ہوتا ہے۔

جس ملک کا دستور کمزور شہری کو اس کی جان کا تحفظ مہیا نہ کر سکے عدالتیں اسے انصاف فراہم نہ کر سکیں طاقتور مجرم کو سزا نہ سنا سکیں ایسا دستور طاقتور کے لیے ایک ہتھیار ہے کمزور کے لیے آج بھی جنگل کا قانون ہی دستور ہے

عمران خان تو ادارے بہتر کررہا ہے مگر چیف جسٹس کب عدالتوں اور ججوں کو بہتر کریں گے؟ کیا انصاف صرف سپریم کورٹ میں ہی ملے گا؟ لاہور اسلام آباد ہائی کورٹ کیوں انصاف نہیں دیتے؟ ان کو عمران خان ٹھیک نہیں کرسکتا چیف جسٹس صاحب آپ کو ہی کرنا پڑے گا

انہوں نے کہا کہ افسوس تبدیلی کے “دور دورہ” میں بھی، مظلوم ہر جمہوری دور کی طرح انصاف کا منتظر رہا۔

 

 

https://twitter.com/i/status/1044868096354385920

qari farooq ahmed, farooqi, ex-chief , organizer, for, europe, ppp, on, model, town, attack, case, decision, by, high court