counter easy hit

پیرس، سفیر پاکستان معین الحق پاکستان کا بہترین تشخص اجاگر کرنے میں کامیاب، ٹیررفنانس واچ لسٹ کیخلاف سفارتخانہ کی کوششیں قابل تحسین ہیں، قاری فاروق احمد

پیرس(نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد نے سفارتخانہ پاکستان کی درست سمت میں سفارتکاری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سفیر پاکستان معین الحق پاکستان کا بہترین تشخص اجاگر کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے انتھک کوشش اور محنت کے بعد فرانس کو پاکستانیوں کا دوسرا گھر بنا دیا ہے۔

انٹرنیشنل ٹیرر فنانس واچ لسٹ میں پاکستان کی شمولیت کے خلاف سفارتخانہ پاکستان  کی کوششیں قابل تحسین اور باقی سفیروں کیلئے قابل تقلید ہیں ۔ معین الحق نے ہمیشہ کی طرح فرانس حکومت اور پاکستان حکومت کے درمیان رابطوں کے فروغ اور بہترین پاکستانی تشخص اجاگر کرنے میں  اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ان مثبت کوششوں کی وجہ سے وطن عزیز کی طرف آنے والے طوفان کا رخ دشمنوں کی طرف ہوچکا ہے اور انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کو دنیا کے امن کا پیامبر اور مہذب دنیا میں امن کے ضامن کے طور پر تسلیم کر لیا جائے گا۔

QARI FAROOQ AHMED FAROOQI, EX-CHIEF ORGANIZER, PAKISTAN, PEOPLES, PARTY, SAID, AMBASSADOR, PAKISTAN, TO, FRANCE, DID, WONDERFUL, TO, SPREAD, BEST, PAKISTANI, NARRATIVE, IN, THE, FRANCE

AMBASSADOR, PAKISTAN, TO, FRANCE, DID, WONDERFUL, TO, SPREAD, BEST, PAKISTANI, NARRATIVE, IN, THE, FRANCE, QARI FAROOQ AHMED