بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے اسلام کوٹ اور تھر پارکر کو مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان وفاق پاکستان کی محافظ سوچ کی علامت ہے، قاری فاروق احمد فاروقی
پیرس (نمائندہ خصوصی) سابق چیف آرگنائزر پیپلز پارٹی یورپ قاری فاروق احمد فاروقی ننے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے اسلام کوٹ اور تھر پارکر کو مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان وفاق پاکستان کی محافظ سوچ کی علامت ہے۔ اس سے پہلے نہ تو کبھی کسی علاقے سے نکلنے والی دولت کی رائلٹی اس علاقے کو ملی اور نہ ہی کبھی اس علاقے کے مکنوں کے مسائل حل کیے گئے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کا تھر کول پراجیکٹ واقعی میں اس لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جہاں سے بجلی پیدا کر کے پہلے علاقے کے لوگوں کو ترقی دی جارہی ہے ۔ آج تک نہ تو سوئی گیس کی رائلٹی مناسب طریقے سے بلوچستان کے لوگوں کو ملی اور نہ ہی انھیں گیس دی گئی۔ جبکہ پیپلز پارٹی نے تھرکول اور تابکاری سے متاثرہ لوگوں کے مسائل پہلے ہی حل کرنا شروع کردیے۔ یہ وفاق پاکستان کی محافظ سوچ کی عکاسی ہے جسے باقی سیاسی جماعتوں کو بھی اختیار کرنا چاہیے
انہوں نے کہا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ سے جو تابکاری اثرات ہوئے نہ تو علاقے کے لوگوں کو اس کے بدلے علاج معالجہ ملا اور نہ ہی آج تک اس سے ایک ٹکے کا فائدہ ہوا ہے ۔ منگالا ڈیم متاثرین اورتربیلا ڈیم متاثرین کی حالت زار کی وجہ سے کالا باغ ڈیم التوا کا شکار ہوگیا۔۔
انہوں نے کہا کہ اسلام کوٹ اور تھر پارکر کو بجلی مفت فراہم کرنے کا اعلان بہت بڑی کامیابی ہے، تھر کی کامیابی ہے، سندھ کی کامیابی ہے، پاکستانکی کامیابی ہے، اسکو ہم گڈ گورننس کہتے ہیں۔
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276