counter easy hit

آئی ایم ایف ملازمین قرضے کی لعنت سے زیادہ خطرناک، حکومت نے ملک اورآنے والی نسلوں کی سالوں تک غلامی کا بندوبست کردیا، قاری فاروق احمد فاروقی

آئی ایم ایف ملازمین قرضے کی لعنت سے زیادہ خطرناک، حکومت نے ملک اورآنے والی نسلوں کی سالوں تک غلامی کا بندوبست کردیا، قاری فاروق احمد فاروقی

پیرس (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی یورپ کے سابق چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے پیرس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف ملازمین قرضے کی لعنت سے زیادہ خطرناک، حکومت نے ملک اورآنے والی نسلوں کی سالوں تک غلامی کا بندوبست کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر پاکستانی گور نر سٹیٹ بینک کی تعیناتی کر نا غلط ہے ،غیرملکی کو گورنر سٹیٹ بینک لگانا پاکستانی معیشت کی تاریخ میں یادرکھی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو غلامی سے آزاد اور نظریہ پاکستان کے احیائ کی بات کرنے والے وزیراعظم نے ملک و قوم اورآنے والی نسلوں کو مزید غلامی کی زنجیروں میں دھکیل دیا ہے اور ستم بالائے ستم تو یہ ہے کہ وہ مصیبت کو بھی مرحمت بتانے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website