پیرس ( نمائندہ خصوصی) 2005ۓ کے ہولناک زلزلہ کے تیرہویں برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے سابق چیف آرگنائزر برائے یورپ قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا ہے کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ابھی تک لینڈ ڈویلپمنٹ مکمل نہ ہونا پاکستان میں موجود حکمرانوں اور اسٹیببلشمنٹ اور پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کیس کی رپورٹ سے معلوم ہوتاہے بالاکوٹ میں کچھ نہیں ہوا۔ زلزلے سے 8049عمارتوں کو نقصان ہوا، اور3847تعلیمی ادارے تباہ ہوئے ہیں وہاں جتنا بھی کام ہوا ہے وہ غیر ملکی امداد سے ہو رہا ہے ہمیں بحیثیت قوم اس مسئلہ کو حل کر کے دم لینا چاہیے