جب سینئر سیاست دان بلاول سے ملنے انکے دفتر گئے تو بلاول نے اپنی کرسی ٹیبل سے ہٹا کر ان سے گفتگو کی .باوقار سیاستدان اور لوگ ہی اس عزت افزائی کی ادا کو سمجھ سکیں گے ، قاری فاروق احمد فاروقی
پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے سابق چیف آرگنائزر قاری فاورق احمد فاروقی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ اپنے چیمبر میں لیگی سینئر ممبران اسمبلی سے ملاقات کے دوران اپنی کرسی کو ٹیبل سے ہٹا کر بیٹھنے کی ادا کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بی بی شہید اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی تربیت ہے جو نظر آنا شروع ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عزت و قار کیساتھ سیاست کی ہے اور اس روائت کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نہائت کامیابی سے آگے بڑھا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جس قدر اخلاقی برتری حاصل کرتے جارہے ہیں اس قدر حکومت اخلاقی طور پر بے نقاب ہوتی جارہی ہے۔
انہوں نے پی ٹی آئی کے بعض سینئر لیڈروں کی طرف سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ذات کو نشانہ بنانے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کا وطیرہ ہے جب بھی ان میں مقابلے کی سکت نہیں رہتی تو یہ لوگ دشنام طرازی کی سیاست کرتے ہیں اور لوگوں پر کیچڑ اچھالتے ہیں
انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جس باوقار سیاست کے انداز کو فروغ دے رہے ہیں یہ ہماری آنے والی نسلوں کیلئے ایک نہائت شاندار قابل تقلید مثال ہے اور سیاست میں اچھے چہروں کی آمد سے پاکستانی سیاست میں بھی پروقار امیج پروان چڑھے گا۔ انہوں نے ی سیاست کا نہائت باوقار امیج پیش کرنے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا