counter easy hit

پیرس، جمہوریہ کامور سے تعلق رکھنے والے فرانسیسی وزارت داخلہ کے رکن ’’زین الدین عرف زینا ‘‘ انسان دوست شخصیت اور فرانس میں پاکستانی کمیونٹی کے بہترین ہمدرد تھے۔ قاری فاروق احمد فاروقی

پیرس؍اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سابق چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے فرانسیسی وزارت داخلہ کے اہم ترین رکن اورایران عراق جنگ میں فرانس کی معاونت کرنے والے زین الدین عرف ذینا کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسان دوست شخصیت اور فرانس میں پاکستانی کمیونٹی کے ہمدرد راہنما کے جانے سے بہت بڑا خلا پیدا ہوا ہے جسے پر نہیں کیا جاسکے گا۔ اسلامی دنیا اپنے بہترین سفیر سے محروم ہوگئی۔ اللہ تعالیٰ انھیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو یہ غم برداشت کرنے کا حوصلہ عنائت فرمائیں۔ آمین

واضح رہے کہ ’’زین الدین عرف زینا‘‘ ایک عالمی شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں جنہوں نے فرانس میں وزارت داخلہ کے ساتھ منسلک ہوتے ہوئے ایران عراق جنگ کے دور میں اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے فرانس حکومت اور مسلمانوں کے درمیان پل کاکردار ادا کیا ۔ ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر فرانسیسی حکومت نے انہیں متعدد اعزازات سے بھی نوازا۔ وہ فرانس میں پاکستان کمیونٹی میں خاصے مقبول تھے ۔

QARI FAROOQ AHMED FAROOQI, EX-CHIEF, ORGANIZER, PPP, FRANCE, EXPRESSED, HIS, GREAT, CONDOLENCE, ON,DEATH, OF, AMBASSADOR, ZAIN UD DIN, OF, MANGOLAQARI FAROOQ AHMED FAROOQI, EX-CHIEF, ORGANIZER, PPP, FRANCE, EXPRESSED, HIS, GREAT, CONDOLENCE, ON,DEATH, OF, AMBASSADOR, ZAIN UD DIN, OF, MANGOLA

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website