اسلام آباد؍پیرس ( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق چیف آرگنائزر برائے یورپ قاری فاروق احمد فاروقی نے ملتان میں بلاول بھٹو زرداری کے جلسے میں شامل ہونے والی ریلیوں کو روکنے اور اُچ شریف میں ہتھکنڈوں کے ذریعے جلسے سے روکنے کی کوششوں کو شددید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی سرحد پر شہید رانی کے بیٹے کے آنے سے ہی سیاسی انجینئرز کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے ابھی تو پنجاب کے دل میں آنا باقی ہے۔ یہ لوگ بھاگ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کہ بیانیہ نے تمام ساٹھ سالہ نوجوانوں اور بوڑھوں کے بیانیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ لوگ بلاول بھٹو زرداری کے بیانات اور منشور کیلئے بانہیںں کھول چکے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ پیپلزپارٹی جب بھی حکومت میں آئی ہے اس نے نوجوانوں کو روزگار دیا ہے اور آئندہ بھی ہم ان کو روزگار کے نئے مواقع فراہم کرتے رہیں گے
ملتان میں پولیس نے پی پی پی کارکنوں کو انتخابی جلسوں کے مقامات پر پہنچنے سے روکنے کیلئے رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شجاع آباد پہنچ گئے بلاول بھٹو زرداری اب سے کچھ دیر بعد شجاع آباد میں عوام سے خطاب کریں گے ہزاروں افراد کا والہانہ استقبال، ملتان جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا ہے
مدینۃ الاولیا نے مبارک اعلان کردیا ہے انشااللہ بلاول بھٹو پاکستان کی غیور قوم کی قیادت کریں گےپختونوں کو شناخت دینے والی شہید بھٹو کی جماعت اب سرائیکی پنجابیوں کو انکی شناخت دے گی۔ انشااللہ