پیرس (نمائندہ خصوصی) سابق چیف آرگنائزر پیپلز پارٹی فرانس قاری فاروق احمد فاروقی کا بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس ۔ ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نوازایک باوقار خاتون تھیں ان کاانتقال افسوسناک خبرہے، وہ ایک رول ماڈل تھیں، آمر کیخلاف ان کی جدوجہدتھی، خاندان کےکڑےوقت میں بیگم کلثوم نوازڈٹ کرکھڑی رہیں، انھیں ہمیشہ ایک مضبوط خاتون کےطورپرپایا۔
انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نفیس اور نیک خاتون تھیں، نوازشریف اور مریم نواز بیگم کلثوم نواز کو اسپتال میں چھوڑ کر پاکستان آئے ہیں، مریم نواز نے ملاقات میں کہا تھا ماں میرا پوچھتی ہے اورمیں وہاں نہیں، ، ان کے انتقال پرتعزیت کرنے والوں کی شکر گزار ہوں۔