چوہدری فرید منڈہیر کے والد محترم کی وفات پرتعزیت کیلئے قاری فاروق احمد فاروقی کی مرزا خالد بشیر کے ہمراہ ان کی رہائشگاہ آمد اورفاتحہ خوانی
پیرس(نمائندہ خصوصی) پیرس کی معروف سماجی شخصیت چوہدری فرید منڈہیر کے والد محترم جو گزشتہ دنوں پاکستان میں وفات پاگئے تھے ۔ ان کی پیرس واپسی پر ان کے دوست احباب کی طرف سے ان کے ساتھ تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
آج پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سابق چیف آرگنائزر برائے یورپ قاری فاروق احمد فاروقی نے معروف صحافی مرزا خالد بشیر کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ قاری فاروق احمد فاروقی اور مرزا خالد بشیر نے چوہدری فرید منڈہیر سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔
قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں چوہدری فرید منڈہیر کیساتھ ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ان کے والد گرامی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔ مرزا خالد بشیر نے چوہدری فرید منڈہیر سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انھیں اور ان کے اہلخانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق عطا فرمائیں ۔ اس موقع پر انھوں نے فاتحہ خوانی کی اور اہلخانہ کیلئے صبرواستقامت کی دعا کی۔