پیرس ؍ لالہ موسیٰ (نمائندہ خصوصی) مینجنگ ایڈیٹر یس اردو نیوزقاری فاروق احمد فاروقی نے تمام اہل ایمان اور ہم وطن پاکستانیوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش اور دعاکی کہ رب کریم اس عظیم قربانی والے دن کی مناسبت سے ،تیرے خلیل حضرت ابرہیم علیہ السلام اور تیرے محبوب نبی حضرت محمد صلی اللہ و علیہ وسلم کے وسیلے سے امت مسلمہ کے لیے رحم کے طلبگار ہیں ۔یا اللہ تو گواہ ہے کے ہمارے آقا حضرت محمد صلی اللہ و علیہ وسلم آخر وقت تک اس امت کے لیے بخشش کے طلبگار تھے یا اللہ اپنی محبوب امت پر رحم فرمادے ۔ ہمیں گمراہی سے بچا اور نیک عمل کی توفیق عطا فرما (آمین)
قاری فاروق احمد فاروقی عید کے پرمسرت موقع پر اپنے گائوں رنیاں چیچیاں(گجرات) میں اپنے دوست احباب اورپیاروں کے درمیان موجود ہیں اور عید کا ہفتہ ان کے ساتھ گزاریں گے۔