counter easy hit

جمہوری جماعتوں کی جلد بازی نے آرمی ایکٹ میں ترمیم سے بنیادی جمہوری ڈھانچے کو ملیا میٹ کر کے رکھ دیا، قاری فاروق احمد گورسی

جمہوری جماعتوں کی جلد بازی نے آرمی ایکٹ میں ترمیم سے بنیادی جمہوری ڈھانچے کو ملیا میٹ کر کے رکھ دیا، قاری فاروق احمد گورسی

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبر ایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی نے کہا ہے کہ جمہوریت کیلئے جدوجہد عشروں پرمحیط ہے جبکہ پارلیمانی جماعتوں بشمول پیپلز پارٹی قیادت نے جلد بازی میں آئینن کے بنیادی جمہورے خاکے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ قیادت کے فیصلے اور وقتی سمجھوتوں یا آئینی مجبوریوں کے طورپر پیپلز پارٹی کے کارکنان نے وقتی خاموشی اختیار کی ہے مگر جلد یا بدیر قیادت کے سامنے سوالات ضرور اٹھائے جائینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس قدر مجبورومقہور ہوچکی ہے اور آئی ایم ایف کے شکنجوں اورسود خور ممالک کے زیر اثر ایسے فیصلوں میں عجلت سے کام لے رہی ہے جس سے پاکستانی قوم کی آزادی سلب ہوچکی ہے ۔ اللہ کریم عوام پاکستان اور وفاق پاکستان کی حفاظت فرمائیں۔ ہم چیئرمین بلاول بھٹو اور  شریک چیئرمین آصف زرداری کے ہر فیصلے میں ہم دل و جان سے ان کے ساتھ ہیں مگر پاکستان پیپلز پارٹی وفاق پاکستان اور جمہوریت کی محافظ اور اس کے لئے خون دینے والی جماعت ہے اس کے آرمی ایکٹ میں ترمیمم کے فیصلے میں شامل ہونے کا کوئی اخلاقی اور جمہوری جواز نہیں ۔ اس لئے پاکستان پیپلز پارٹی قیادت کو اس فیصلے پر عوام کو اعتماد میں لینا چاہیے۔

QARI FAROOQ AHMED FAROOQI, MEMBER, EXECUTIVE, PPP, PUNJAB, COUNCIL

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website