چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا فیصلہ ہر کارکن کا فیصلہ ہے، معاملہ پارلیمان میں آنا چیئرمین بلاول ہی کی کامیابی ہے، قاری فاروق احمد گورسی
، پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ایگزیکٹو ممبر قاری فاروق احمد گورسی نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی حمایت کے فیصلے پرچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کوششوں سے پاکستان میں مارشل لا کا رستہ 18ویں ترمیم کے ذریعے روکا گیا ہے اسی لئے انشااللہ پاکستان موجود فیصلہ بھی جمہوریت اورپاکستان کے حق میں بہتر ثابت ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی قواعدوضوابط کے تحت قانون سازی ہوئی اسی لئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ساتھ دیا ہے، پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں جنرل کیانی کوتوسیع دی اور کوئی آئینی وقانونی مخمصہ پیدا نہیں ہوا۔ حالات اوروقت کے مطابق آرمی چیف کی مدت میں توسیع کااختیار پارلیمان کو ملنا جمہوریت کے بااختیار ہونے کی نشانی ہے
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے درست طور پر کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی توسیع کے مخالف نہیں مگر پارلیمانی قوائد وضوابط پرعمل کیا درآمد کی یقین دہانی حاصل کر کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دوراندیشی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انکی قیادت میں پارلیمنٹ سپریم ہے اور رہیگی پارلیمنٹ کی کامیابی ہے کہ یہ معاملہ پارلیمان میں آیا، عدالت نے تسلیم کیا کہ طاقت کا سرچشمہ پارلیمان ہے، یہ انتہائی حساس معاملہ ہے، اس کی حساسیت مدنظر رکھ کے اسے حل کرنا چاہئے،پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس صرف 50 ووٹ تھے مگر قائمہ کمیٹی دفاع میں معاملہ کو پہنچانا پاکستان پیپلز پارٹی کی وجہ سے ممکن ہوا نشااللہ یہ نظام مزید مضبوط سے مضبوط تر ہوگا ۔