چیئرمین بلاول بھٹو کے ہر فیصلے کی گواہی اپنے خون جگر سے دیں گے اورقطرہ قطرہ ان کی حقانیت کی گواہی دیگا، قاری فاروق احمد گورسی
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے آئینی ترمیم کی حمایت کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین کے ہرفیصلے کی گواہی اپنے خون جگر سے دینگے اور ہمارے خون کا قطرہ قطرہ چیئرمین بلاول بھٹو کی حقانیت کی گواہی دیگا۔
انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار بھٹو نے کہا تھا جمہوریت بہترین انتقام ہے، ہم جمہوریت کے حق میں ہیں اور جدوجہد بھی اس کے لیے ہے، ایسے فیصلے سے مستقبل میں کوئی غیرجمہوری قدم نہیں اٹھائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہر حکومت عوام پر بوجھ ڈالتی ہے جبکہ پیپلزپارٹی ملازمین اورمزدور طبقے کیلئے آسانیاں پیدا کر کے بوجھ اٹھاتی ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سب سے زیادہ روزگار پیدا کیا اور دلوایا ہے، پیپلزپارٹی کو پھر موقع ملا انشااللہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستانی عوام کی محرومیاں دور کرینگے اور موجودہ صورتحال سے نجات دلائینگے۔