پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی نے کہا ہے کہ عالمی یوم آزادی صحافت پر پاکستان کے تمام صحافی برادری اورخصوصاً فرائض کے ادائیگی کے راستے میں شہید ہونے والے صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔
پاکستان میں ادوار آمریت سے لے کر موجودہ دور عمرانیت تک صحافیوں نے بے پناہ مشکلات جھیلی ہیں ۔ آج بھی پاکستان میں صحافت مکمل طورپر آزاد ہونے کے بعد پھر پابندیوں کا شکار ہے۔ جو کہ ایک جمہوری دور میں کسی المیہ سے کم نہیں۔ وفاقی حکومت دل بڑا کرے اور قلم کے مزدوروں کے حقوق کیلئے ان کے ساتھ کھڑی ہو تاکہ پاکستان آزادی صحافت کے علمبردار ملکوں کی صف میں شامل ہو۔