پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی کے والدی گرامی چوہدری فضل الہی گورسی مرحوم کی 8ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی، آستانہ عالیہ چکوڑی شریف سیدحسام الدین کی خصوصی شرکت اوراجتماعی دعا
رنیاں چیچیاں، لالہ موسیٰ(رپورٹ سید معارف الحسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی کے والد گرامی چوہدری فضل الہی گورسی کی 8 برسی کی تقریب ان کی رہائش گاہ واقع رنیاں چیچیاں گجرات میں منائی گئی۔ اس موقع پر پیر سید حسام الدین مدظلہ عالی سجادہ نشین آستانہ عالیہ چکوڑی شریف نے خصوصی شرکت کی ۔ حاضرین میں معززین علاقہ ، پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی راہنمائوں، دوستوں اورعزیزواقارب کے علاوہ پیر سید حسام الدین کے مریدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر پیر سید حسام الدین نے والدین اور اولاد کے حقوق فرائض پر روشنی ڈالی اور کہا کہ نیک اولاد اور خصوصاً حفاظ اورقرا جیسے بچے والدین کے درجات کی بلندی کا باعث اور ان کی روحوں کیلئے باعث تشکین ہوا کرتے ہیں ۔ انھوں نے چوہدری فضل الہی گورسی مرحوم کے بچوں اور اہلخانہ کیلئے بھی خصوصی دعا کی۔
اس موقع پر قاری فاروق احمد گورسی کے ہمراہ پیر سید حسام الدین اور ان کے مریدین نے چوہدری فضل الہی گورسی مرحوم کی آخری آرامگاہ پر جاکر اجتماعی دعا کی اور پھول چڑھائے۔
اللہ تعالیٰ تمام مرحومین مومنین مومنات ومسلمین مسلمات کی بخشش فرمائیں ۔ الہی آمین