counter easy hit

لیاقت باغ میں پاکستان کے غیور عوام نے چیئرمین بلاول بھٹو کوسرخرو اورسلیکٹڈ کے تجربے کو ہمیشہ کی طرح فیل کردیا، قاری فاروق احمد گورسی

لیاقت باغ میں پاکستان کے غیور عوام نے چیئرمین بلاول بھٹو کوسرخرو اورسلیکٹڈ کے تجربے کو ہمیشہ کی طرح فیل کردیا، قاری فاروق احمد گورسی

راولپنڈی؍لالہ موسیٰ( خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی نے کہا ہے کہ لیاقت باغ میں عوام کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سرخرو اور سلیکٹڈ نیازی کو ہمیشہ کیلئے فیل کردیا ہے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی پر لاکھوں افراد نے شرکت کرکے ثابت کردیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں جیسا  کارکن کسی پارٹی یا راہنما کو میسر نہیں ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی لیاقت باغ سے اپنی والدہ شہید بی بی کا جسد خاکی اٹھانے کے بعد وہاں تاریخی جلسہ کر کے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی جیسی جرات مند لیڈرشپ کسی پارٹی کے پاس نہیں ہے۔

سلیکٹڈ کا تجربہ ہمیشہ کیلئے ناکام ہوچکا ہے اور اس کا بدنامی اور ناکامی کے گڑھے میں گرنا مقدرہوچکا ہے۔  چیئرمین بلاول بھٹو کے تاریخی خطاب نے پاکستان کے ہر طبقے کو سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ آخر کب تک ملک و قوم پر تجربانی حکومتیں مسلط رہیں گی اور عوامی امنگوں کی ترجمان حکومت کے برسراقتدار آنے تک یہ جدوجہد جاری رہیگی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بجا طور پر واضح کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کا ملائشیا سمٹ میں جانے سے معذور کا اظہار ان کا لیڈرشپ سے اظہار معذوری ظاہر کرتا ہے۔ ’ہماری خود مختاری کا حال یہ ہے کہ ہمارا وزیرِ اعظم این او سی کے بغیر کسی دوسرے ملک کا دورہ نہیں کر سکتا، ملک کی معاشی پالیسیاں آئی ایم ایف بنا رہا ہے، یہ وہ جمہوریت نہیں جس کے لیے ہم نے قربانیاں دیں، یہ وہ آزادی نہیں جس کا وعدہ قائد اعظم نے کیا تھا۔‘

چیئرمین بلاول کا کہنا تھا کہ آج پھر دھرتی پکار رہی ہے کہ وہ خطرے میں ہے، پارلیمان پر تالا لگ چکا ہے، میڈیا آزاد نہیں اور عدلیہ پر حملے ہو رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صوبوں سے ان کا حق چھین کر وفاق کو کمزور کیا جا رہا ہے، انتہا پسندی پوری معاشرے میں پھیل چکی ہے، تمام طبقہ ہائے فکر کے لوگ سراپا احتجاج ہیں اور عوام کا معاشی قتل ہو رہا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ’یہ تجربہ فیل ہو چکا ہے، آئینی اور معاشی بحران ہے، سیاسی رہنماؤں اور خواتین کو سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیا جا رہا ہے۔ سیاسی یتیم گھبرا چکے ہیں اور ان کا کٹھ پتلی راج لڑکھڑا رہا ہے۔‘

قاری فاروق احمد گورسی نے امید ظاہر کی کہ انشااللہ چیئرمین بلاول بھٹو عوام کی امنگوں کے مطابق ملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے کوششوں میں کامیاب ہوجائیں گے۔

QARI FAROOQ AHMED FAROOQI, MEMBER, EXECUTIVE, PPP, PUNJAB, COUNCIL

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website