حکومت نے انتخابات سے پہلے جن کاموں کو عوام کے حق پر ڈاکہ قرار دیا آج ایک ایک کر کے تمام کام سرانجام دے رہی ہے، قاری فاروق احمد فاروقی
پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ایگزیکٹو ممبر قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا ہے کہ حکومت انتخابات سے پہلے جن کاموں پر دل کھول کر تنقید کر چکی ہے اور انھیں عوام کے حق پر ڈٓاکہ کہتی رہی ہے آج ان ہی کاموں کو خوشی سے انجام دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاڈلے کواگر کھیلنے کیلئے دینا ہی تھا تو ایک صوبہ ہی دیا ہوتا پورا پاکستان اس کے حوالے کر کے عوام سے انتقام لیا جارہا ہے۔
ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے پیرس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ اپوز یشن کے خلا ف او چھے ہتھکنڈو ں استعمال کر کے حکومت اپنی نااہلی کسی صور ت نہیں چھپا سکتی پوری قوم آ ج تبد یلی سرکار سے نجا ت کی دعا ئیں کررہی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ تبد یلی سرکاری کے وزیر مشیر کپتان کی خو شنودی کیلئے سیا سی مخا لفین کیخلاف گندی زبان استعمال کررہے ہیں حکمران یاد رکھیں کل انہیں بھی عدا لتو ں کا سامنا کرنا پڑنا ہے لہٰذا آ ج وہ اتنا ہی ظلم کریں جتنا کل وہ بردا شت کر سکتے ہیں