پاکستان پیپلز پارٹی کا 52واں یوم تاسیس بھرپور طریقے سے منایا جائیگا، پیلز پارٹی آج بھی پاکستانی ایوانوں کی زینت ہے، قاری فاروق احمد گورسی
مدینہ منورہ/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبر ایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بھرپور اورسب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس نے پاکستان کی آئین سازی اور اس کو برقرار رکھنے میں بے مثال کردار ادا کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج بھی پارلیمان سینیٹ اورقومی اسمبلی میں قانون ساز کمیٹیوں میں سب سے زیادہ تعداد پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹرز اورممبران اسمبلی کی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی پاکستانی جمہوریت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ۔
پیپلز پارٹی کا 52واں یوم تاسیس ایک تاریخی موقع ہے جب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستانی سیاست میں غیر جمہوری سازشوں کیخلاف صف آرا ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا اوروالدہ کے نقش قدم پرچلتے ہوئے جمہوریت کی سربلندی کیلئے کوشاں ہیں ۔ انشااللہ وہ ضرور سرخرو ہونگے۔ جس طرح پارٹی کو آئینی حدود میں رہ کرچلارہے ہیں اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری اورمحترمہ فریال تالپور کیخلاف جھوٹے مقدمات اور دبائو برداشت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے ثابت کردیا کہ ان میں اپنی والدہ اور نانا کی تمام خوبیاں بدرجہ اتم موجود ہیں۔