یوم دفاع ستمبر 65، مادر وطن پر جان نچھاور کرننے والے شہدا کو سلام، انشااللہ پاک فوج مقبوضہ کشمیر کے دفاع میں بھی سرخرو ہوگی، قاری فاروق احمد فاروقی
پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ایگزیکٹو ممبر قاری فاروق احمد فاروقی نے یوم دفاع پر اپنے پیغام میں شہدائے ستمبر 1965 کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن پر جان نچھاور کرنے والے ایک ایک سپاہی کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں اور اپنے اہل وعیال کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنی جانیں نچھاور کردیں۔ پاک فوج کا جزبہ ہمیشہ سے ناقابل تسخیر رہا ہے اور انشااللہ رہیگا۔
ستمبر 1965 کی یاد وں میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کا دفاع نہائت اہمیت کا حامل ہے انشااللہ پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ کی قیادت میں اس امتحان میں بھی سرخرو ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر یہ دن قوموں کی زندگی میں کبھی کبھی آتے ہیں۔ مگر زندہ قومیں ایسے دنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔ اس دن کا مقصد صرف ان شہیدوں کو یاد کرنا ہی نہیں ہوتا جنہوں نے اپنا کل ہماری آنے والی نسلوں اور ہمارے آج کے لیے قربان کر دیا۔ ستمبر کی جنگ پاکستانی قوم کے لیے وقار اور لازوال داستان کا درجہ رکھتی ہے۔ دفاع پاکستان قوم میں جہاں ایک نئی امنگ پیدا کرتا ہے دفاع جتنا مضبوط ہو قوم بھی اتنی ہی مضبوط اور فخر محسوس کرتی ہے۔
بھارت نے طاقت کے نشے میں ایک آزاد ملک کی آزادی سلب کرنے کی ناپاک جسارت کی جس کو پاکستانی افواج اور قوم نے مل کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا اور دنیا کو یہ ثابت کر دکھایا کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں ہماری مسلح افواج دنیا کی کسی افواج سے کم نہیں۔ افواج پاکستان اور قوم اپنے ملک کا دفاع کرنا خوب جانتی ہے۔ بھارت کسی بھی خام و خیالی میں نہ رہے کہ ہم اپنے دفاع سے غافل ہیں۔ دشمن نے آئندہ جارحیت کی سوچ بھی پیدا کی تو اس کا ذمہ دار بھی وہ خود ہی ہو گا خاک کے ڈھیر کے سوا کچھ حاصل نہ ہو گا۔ عبرت ناک سزا سے اسے کوئی بھی نہیں بچانے آئے گا۔
ملت پاکستان کے لیے 6 ستمبر شہیدوں اور غازیوں کو یاد کرنے کا دن ہی نہیں یہ دن ہماری عظمت کا نشان ہے۔ ان دنوں میں 23 مارچ 28 مئی 14 اگست اور 6 ستمبر اپنی نوعیت کے اعتبار سے قابل فخر اور یادگار دنوں کا درجہ رکھتے ہیں قوم اپنے جرأت مند فرزندوں ، شہیدوں، مجاہدوں کی بہادری اور حب الوطنی پر کیوں ناز نہ کرے جنہوں نے اپنے ملک کی سالمیت و حفاظت کے لیے اپنی خوبصورت جان بلند حوصلہ کے ساتھ ہمارے آنے والے کل کے لیے قربان کر دی اس پر پوری پاکستانی قوم رہتی دنیا تک اپنے ان شہیدوں مجاہدوں کو سلام پیش کرتی رہے گی۔