counter easy hit

سلیکٹڈ جیسے عام فہم اورمستعمل لفظ پر قدغن لگانے والا ڈپٹی سپیکر قاسم سوری جعل ساز نکلا، جعلی مینڈیٹ پر ایوان چلانے والے قاسم سوری کی طرح سلیکٹڈ کی پوعری کابینہ نااہل ہوگی، قاری فاروق احمد

سلیکٹڈ جیسے عام فہم اورمستعمل لفظ پر قدغن لگانے والا ڈپٹی سپیکر قاسم سوری جعل ساز نکلا، جعلی مینڈیٹ پر ایوان چلانے والے قاسم سوری کی طرح سلیکٹڈ کی پوعری کابینہ نااہل ہوگی، قاری فاروق احمد

پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ایگزیکٹو ممبر قاری فاروق احمد فاروقی نے سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے انخاب کالعدم ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ جیسے عام فہم اور مستعمل لفظ پر قومی اسمبلی میں قدغن لگانے اوراسکے خلاف عجیب وغریب رولنگ دینے والا قاسم سوری خود جعل  ساز ثابت ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم جعلسازی کے ذریعے الیکشن جیت کر آنے والے سے ایوان چلواتا رہا۔ اس سے بڑی ملک کی اوربدقسمتی کیا ہوگی کہ جعلسازی کے ذریعے عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والے اسمبلیوں کی رولنگ دے رہے ہیں اور لوٹے سیاستدان اس رولنگ پر بغلیں بجاتے رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بہت سوچ سمجھ کر اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر بیٹھ کر آنے والے کو سلیکٹڈ کا خطاب دیا تھا اور یہ اب تاریخ کا حصہ بن چکا ہے

QARI FAROOQ AHMED FAROOQI, MEMBER, PUNJAB, COUNCIL, PPP, PUNJAB, HAILS, EX-DEPUTY, SPEAKER,R QASIM SOORI'S, RULING, AGAINST, WORD, SELECTED

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website