کراچی اورسندھ کی سب سے بڑی بدقسمتی یہ ہے کہ بھتہ مافیا قانون سازی کررہی ہے اورچندہ مافیا اس پرعمل کرنےجارہی ہے، قاری فاروق احمد فاروقی
پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ایگزیکٹو ممبر قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا ہے کہ کراچی اورسندھ کی سب سے بڑی بدقسمتی یہ ہے کہ ایم کیوایم جیسی مافیا جماعت کراچی کیلئے قانون دے رہی ہے اور ڈیم چندہ اور ہسپتالوں کا چندہ لوٹ کر آف شور کمپنیاں بنانے والے اس پر عمل کرنے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی سٹاک ایکسچینج سے بات شروع ہوئی اور کراچی کے کوڑے تک جاپہنچی اب بھی مرکزی حکومت اور ایم کیو ایم اس سے کوئی معمولی کام ڈھونڈیں اور اسے انجام دیں پھر سندھ کی تقسیم کی بات کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دورمیں پاکستان پر ایک مافیا حکومت کر رہا ہے جس کا کام صرف اورصرف خدمت کرنے والے سیاستدانوں کیخلاف دشنام طرازی کرنا اور عوام کو لفاظی سے بیوقوف بنانا ہے اور وہ کام اچھے طریقے سے انجام دے رہے ہیں مگر عوام ضرور اپنے حقوق کیلئے اکھٹے ہونگے اور ان سلیکٹڈ گھس بیٹھیوں کو اٹھا کر باہر پھینک دیں گے۔