مقبوضہ کشمیر پر ثالثی کا جھانسہ دیکر نیازی حکومت نے مظلوم کشمیریوں کی 70 سالہ جدوجہد کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا، نیازی، مودی، ٹرمپ گٹھ جوڑ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بے نقاب ہوگیا، قاری فاروق احمد
پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر پنجاب کونسل قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر ثالثی کی بات بس نیازی اور ٹرمپ کا جھانسہ ثابت ہوئی ہے ۔ اور اس جھانسے کے پس پردہ مظلوم کشمیریوں کی نصف صدی کی جدوجہد کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی تیاری کی جارہی تھی جوکہ انتہائی شرمناک اقدام ہے
ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکے ریاستی درجہ کو کبھی ختم نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی غیور پاکستانی وکشمیری بھائی ایسا ہونے دینگے۔ مظلوم کشمیریوں کے خلاف بھارتی شب خون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہمارا اور کشمیری بھائیوں کا نہ صرف جغرافیائی تعلق ہے بلکہ مذہب، رنگ ، نسل، رشتوں، خون کے رشتے ہیں جو کبھی نہیں ٹوٹ سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔ کشمیر پربھارتی ہٹ دھرمی نے کشمیری، پاکستانی، اورہندوستانی مسلمانوں کیلئے نئی جدوجہد کی اینٹ رکھ دی ہے اور انشااللہ اب مسلمان جنوبی ایشیا میں اپنا لوہا منوا کر رہیں گے اور کشمیر کو فلسطین نہیں بننے دینگے اور نہ ہی بھارت کو اسرائیل بننے کی اجازت دی جائیگی۔