مکہ معظمہ میں پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی کی عمرہ ادائیگی کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور 30نومبر کے یوم تاسیس جلسہ کی کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں
مکہ مکرمہ(خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے مرکزی راہنما اور پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی نے عمرہ کی ادائیگی اوراطراف کی زیارات کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔
تفصیلات کے مطابق قاری فاروق احمد گورسی نے گزشتہ روز جہااں اپنے والدین، اساتذہ کرام اور پیرومرشد کے نام کے عمرے کیے وہیں انھوں نے خصوصی طور پرچیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری اوربھٹو خاندان کیلئے دعائیں کی۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی قیادت کی فتح ونصرت وکامیابی کیلئے دعا کی ۔ انہوں نے اس موقع پرخصوصی طورپر سانحہ کارساز کیلئے دعا کی۔ انہوں نے صدر پیپلز پارٹی پنجاب چوہدری قمرالزماں کائرہ کے جوانسال بیٹے اسامہ قمر اورانکے دوست حمزہ بٹ کے درجات کی بلندی کیلئے بھی دعا کی ۔
انہوں نے کہا کہ 30نومبر پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس ہے اور شہید بھٹو نے آمریت کیخلاف جمہوری جدوجہد کا آغاز سب سے بڑی جمہوری پارٹی کی بنیاد رکھ کر کیا۔آج شہید بھٹو کے نواسے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جس طرح جمہوریت کی صفوں میں چھپی آمریت کو بے نقاب کر رہے ہیں وہ بے مثال ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کامیابی اور کامرانی کیلئے خصوصی طور پر دعا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 30 نومبر مظفر آباد جلسہ ایک نئی جدوجہد کا نقطہ آغاز ہے اور انشااللہ صحیح معنوں میں چیئرمین بلاول بھٹو پاکستانی عوام کو بنیادی جمہوری نظام قائم کروا کر دیں گے۔ مکہ معظمہ میں عمرہ کی ادائیگی اور دعائوں اور اطراف کی زیارات کے بعد پیپلز پارٹی پنجاب کے ممبر ایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی نے مدینہ شریف پر روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پرحاضری کیلئے روانہ ہوتے ہوئے اس امید کااظہار کیاکہ سلیکٹڈ کی جمہوری آمریت اپنے انجام سے بہت جلد دوچار ہوگی اور پاکستان میں بنیادی جمہوری نظام کی شکل میں عوامی حکومت قائم ہوگی۔