counter easy hit

 پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی کا شہید قائد محترمہ بے نظیر بھٹو کو روح پرور خراج عقیدت، بی بی شہید کی طرف سے عمرہ کرنے کے بعد روضہ رسول ﷺ  پرحاضری

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی کا شہید قائد محترمہ بے نظیر بھٹو کو روح پرور خراج عقیدت، بی بی شہید کی طرف سے عمرہ ادا کیا

مکہ مکرمہ(خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے مرکزی راہنما اور پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبرایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی نے  اپنی قائد شہید محترمہ بے نظیر بھٹو سے والہانہ عقیدت کا اظاہر کرتے ہوئے  شہید بی بی کیلئے عمرہ ادا کیا   ان کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔

اس موقع پر قاری فاروق احمد گورسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ عالم اسلام کی عظیم راہنما شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے جس طرح عورت کی عظمت اور عفت وعصمت کا پیکر بن کر سیاست کے میدان میں انمنٹ نقوش چھوڑے ہیں وہ تمام عالم اسلام کی عورتوں کیلئے مشعل راہ ہیں ۔ انھوں نے سرپرچادر اوڑھ کر آمریت کے طوفانوں کا مقابلہ کیا اور ان کا رخ موڑ دیا۔ عالم اسلام اورپاکستان کے عوام دختر مشرق عظیم قائد محترمہ بے نظیر بھٹو شہید پر ہرلحاظ سے فخر کرتے ہیں ۔ انھوں نے عالم اسلام اورخصوصاً پاکستان کی سلامتی اوراستحکام کیلئے دعائیں کیں  اور امید ظاہر کی کہ پاکستان بہت جلد سیاسی استحکام حاصل کریگا اور انشااللہ شہید محترمہ بےنظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عکس چیئرمین بلاول بلاول بھٹو زرداری پاکستان میں جمہوریت کو اسی طرح بام عروج پرلے جائیں گے جس طرح شہید بھٹو اور محترمہ شہید نے جمہوریت کو جلا بخشی تھی۔

تفصیلات کے مطابق قاری فاروق احمد گورسی نے  گزشتہ روز جہااں اپنے والدین، اساتذہ کرام اور پیرومرشد کے نام کے عمرے کیے وہیں انھوں نے خصوصی طور پراپنی شہید قائد محترمہ بے نظیر بھٹو شہید  کیلئے عمرہ ادا کیا اور ان کی بخشش کیلئے اوربھٹو خاندان کیلئے دعا کی۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی قیادت کی فتح ونصرت وکامیابی کیلئے دعا کی ۔ انہوں نے اس موقع پرخصوصی طورپر سانحہ کارساز کیلئے دعا کی۔ انہوں نے صدر پیپلز پارٹی پنجاب چوہدری قمرالزماں کائرہ  کے جوانسال بیٹے اسامہ قمر اورانکے دوست حمزہ بٹ کے درجات کی بلندی کیلئے بھی دعا کی ۔

انہوں نے کہا کہ 30نومبر پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس ہے اور  شہید بھٹو نے آمریت کیخلاف جمہوری جدوجہد کا آغاز سب سے بڑی جمہوری پارٹی کی بنیاد رکھ کر کیا۔آج شہید بھٹو کے نواسے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جس طرح جمہوریت کی صفوں میں چھپی آمریت کو بے نقاب کر رہے ہیں وہ بے مثال ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کامیابی اور کامرانی کیلئے خصوصی طور پر دعا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 30 نومبر مظفر آباد جلسہ ایک نئی جدوجہد کا نقطہ آغاز ہے اور انشااللہ صحیح معنوں میں چیئرمین بلاول بھٹو پاکستانی عوام کو بنیادی جمہوری نظام قائم کروا کر دیں گے۔ مکہ معظمہ میں عمرہ کی ادائیگی اور دعائوں اور اطراف کی زیارات کے بعد پیپلز پارٹی پنجاب کے ممبر ایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی نے مدینہ شریف پر روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پرحاضری کیلئے روانہ ہوتے ہوئے اس امید کااظہار کیاکہ سلیکٹڈ کی جمہوری آمریت اپنے انجام سے بہت جلد دوچار ہوگی اور پاکستان میں بنیادی جمہوری نظام کی شکل میں عوامی حکومت قائم ہوگی۔

 

Qari Farooq Ahmed Farooqi, member,executive, ppp, pnujab, council 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website