ایگزیکٹوممبرپیپلز پارٹی پنجاب کونسل قاری فاروق احمد فاروقی کا تحریک انصاف کے مرکزی راہنماابرارکیانی کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور دعا
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبر قاری فاروق احمد فاروقی نے تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما ابرارکیانی کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کی۔
قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا کہ غم ورنج کی اس گھڑی میں ابرارکیانی کیساتھ ہیں اللہ تبارک وتعالیٰ ان کی والدہ کے درجات بلند فرمائیں اور ابرارکیانی اور ان کے اہلخانہ کو صبرواستقامت عطا فرمائیں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ابرارکیانی کی والدہ آج رضائے الہی سے انتقال کر گئی تھیں ان کا نماز جنازہ آج شام 06:0بجے ادا کی جائیگی۔