پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سمندر پار تنظیم نو کے لیے کو آرڈینیشن کمیٹی تشکیل دی ہے اس پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگئی ہے کیونکہ پاکستان میں اور پاکستان سے باہر الحمد للہ پیپلز پارٹی کو جیسے ورکرز اور مخلص راہنما ملے ہیں ویسے ورکرز کسی پارٹی کو نہیں ملے۔
جناب ندیم اصغر کائرہ اور باقی انتظامی کمیٹی کے ارکان انتہائی متحرک اور اہم راہنما ہیں جوکہ مبارکباد کے مستحق ہیں کیونکہ ان سب کو اپنے جیسے ہی پارٹی کے مستقبل کیلئے اچھی کارکردگی کے حامل راہنمائوں کا انتخاب کرنا ہوگا