پاکستان پیپلز پارٹی کا نام قربانیوں سے عبارت ہے، لیڈرز سے لے کر اعلیٰ اور نچلی سطح تک ورکرز نے بھی اپنی قربانیوں سے تاریخ کے اوراق سرخ کردیے ہیں، قاری فاروق احمد فاروقی
Qari farooq Ahmed Farooqi, PPP, Organizer, Europe
پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی کے آرگنائزر برائے یورپ قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا نام قربانیوں سے عبارت ہے، جمہوریت کیلئے جتنی قربانیاں پارٹی کے لیڈرز نے دی ہیں کسی پارٹی کے لیڈرز اسکا عشر عشیر بھی نہیں دے سکے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈرز تو لیڈرز، کارکنوں نے بھی پارٹی اور جمہوریت کیلئے اتنی قربانیاں دی ہیں کہ تاریخ کے ساری اوراق سرخ ہیں۔