پیرس (نمائندہ خصوصی) ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت قاری فاروق احمد فاروقی نے پاکستان میلہ فرانس کے کامیاب شو پر تمام کمیونٹی کی بھرپور شرکت کا شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے پروگرام میں شرکت کو یقینی بنا کر چارچاند لگا دیئے ۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کمیونٹی کے اتحاد اور حب الوطنی کا مظہر ہیں ان کو اسی جوش و خروش کے ساتھ جاری رکھنے میں سفارتخانہ پاکستان اور سفیر پاکستان معین الحق بہترین کردار ادا کررہے ہیں جو قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام یورپی سفارتخانوں میں سفارتخانہ پاکستان پیرس سب سے زیادہ پر عزم اور متحرک کردار ادا کرر ہا ہے جو پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کیلئے بہت اہم ہے۔
انہوں نے پاکستان میلہ میں شریک مہمانوں تحریک انصاف کے سینئر راہنمائوں مایہ ناز گلوکار ابرارالحق اور سینیٹر فیصل جاوید خان کو پاکستان میلہ کو کامیاب بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔
Publiée par Yes Urdu sur Dimanche 30 septembre 2018
Publiée par Yes Urdu sur Dimanche 30 septembre 2018
Publiée par Yes Urdu sur Dimanche 30 septembre 2018
Publiée par Yes Urdu sur Dimanche 30 septembre 2018